جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت ہونے کا امکان

17 فروری, 2024 11:39

پی ٹی آئی ذرائع  کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا منصب ڈی آئی خان،اسپیکر کا عہدہ صوابی کے حصہ میں آچکا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیرلیے جانے کا امکان ہے جبکہ ہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی بھی مقرر کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج تک تیمورسلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو مشیرلیا جاسکتا ہے،لاکنڈ ڈویژن سے ملک لیاقت علی کو کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کونسی پارٹی میں شمولیت کرنی ہے آج اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

ملک لیاقت علی کو زراعت کا محکمہ دیا جا سکتا ہے، کابینہ میں پی ٹی آئی کے سینئر ارکان شامل ہوں گے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top