جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فحش اداکارہ کو رقم دینے کا مقدمہ، ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہوگی

16 فروری, 2024 08:35

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کے مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت 25 مارچ سے شروع ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔

ٹرمپ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اُس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے، وہ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے،سابق صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں۔

یہ پڑھیں :انتخابات میں دھاندلی ، عدالت نے ٹرمپ کا صدارتی استثنیٰ کا دعویٰ مسترد کردیا

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top