جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جماعت اسلامی کا عام انتخابات پر وائٹ پیپر لانے کا اعلان

15 فروری, 2024 15:51

جماعت اسلامی نے عام انتخابات 2024 پر وائٹ پیپر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے جیتی ہوئی نشستیں لی گئیں، کامیابی کے اعلانات کے بعد نتائج تبدیل کیے گئے، لہٰذا انتخابی دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل اور عدالت میں جائیں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم پر پی ڈی ایم میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا گیا، 2024 کا الیکشن بھی ماضی کی طرح متنازع ہے جس سے ملک کے لیے بڑے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انتخابی نتائج: جماعت اسلامی کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

جماعتِ اسلامی کا کے پی میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون سے انکار

واضح رہے کہ انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے کل یومِ سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top