مقبول خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ملتوی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی ہوگئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 20 فروری تک ملتوی کی گئی۔
واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان تھا۔
کیس کی گزشتہ شماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔