جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئی قومی اسمبلی کا اجلاس کون اور کب بلائے گا؟

14 فروری, 2024 21:03

عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ جاری ہے اور اب نئی پارلیمان کا اجلاس بلانے کی بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ کی سفارش وزیرپارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی کریں گے کیونکہ قانون کے مطابق انتخابات کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش نگراں وزیراعظم کو بیجھے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ سفارش سمری کی شکل میں نگراں وزیراعظم کو جائے گی اور نگراں وزیراعظم سمری کی منظوری دے کر صدر مملکت کو مقررہ تاریخ پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس کریں گے۔

اس کے بعد صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔

پارلیمانی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومیاسمبلی کا اجلاس گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد رواں ماہ  کےآخر میں بلائے جانے کی شنید ہے۔

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے حلف کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جب کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب مارچ کے آغاز میں ہی ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top