جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگ اور پی پی کے  حکومت سازی فارمولے کی تفصیلات سامنے آگئیں

14 فروری, 2024 16:11

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے ہونے والے حکومت سازی کے فارمولے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے واضح گارنٹی کے بعد وفاقی حکومت لینے کی حامی بھری، ن  لیگ کو 5 سال بلا رکاوٹ اور عدم اعتماد حکومت کی مدت پوری ہونے کی گارنٹی دی گئی۔

مفاہمتی فارمولے کے مطابق پی پی صدر لینے کے بعد ن لیگ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی جب کہ ن لیگ اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیپلز پارٹی کا حکومت کا حصہ نہ بننے اور وزارتِ عظمیٰ کیلئے ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ اور آئی پی پی کا ملکر وفاق میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان،

ذرائع نے مزید بتایا کہ مفاہمتی فارمولے میں معاشی چارٹر کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کی بیشتر سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، ملسم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی نے وفاق میں  ملکر مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top