جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ اہم معاملات پر مشاورت کرکے حکومت سازی کا فیصلہ کرے گی، مریم اورنگزیب

13 فروری, 2024 19:34

سابق وزیر اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی اہم معاملات پر مشاورت کرکے حکومت سازی کا فیصلہ کرے گی۔

جی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا ذاتی طورپر شکریہ ادا کرتی ہوں، 16 ماہ میں مشاورت کے بغیر شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پر مشاورت کریں گے اس کے بعد ہی حکومت سازی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے ن لیگ کو مسلط کیا جا رہا ہے، نائب چیئرمین ایم ڈبلیو ایم

دوسری جانب جی ٹی وی نیوز سے بات کرتے ہوئے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ یہ لوگ مزید اس ملک کا خون چوسنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا اور دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جوڑ توڑ کرکے حکومت بنانے جارہے ہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جبر و ظلم کیخلاف کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا مگر مسلم لیگ ن بڑی بے حیائی کے ساتھ حکومت بنانا چاہتی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے مزید عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top