جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کا پاکستان کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ

10 فروری, 2024 10:36

امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ برطانیہ اور یورپی یونین نے پاکستان میں ووٹرز کی تعداد میں اضافے بلخصوص خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافے اور حقِ رائے دہی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے عام انتخابات پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ ’پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماعات پر غیر ضروری پابندیاں لگائی گئیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم انتخابات میں تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر پابندیوں، میڈیا ورکرز پر حملے، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بندش پر مذمت کرتے ہیں‘۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے انتخابات میں مداخلت کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے‘۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور ملک میں اہم اصلاحات کیلئے بااختیار سویلین حکومت کا انتخاب ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی امداد کا پیکج مسترد کردیا

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پاکستان کو انسداد دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا رہا تاہم اب پاکستان کو چاہیے کہ وہ جی ایس پی پلس کی رپورٹ میں بتائی گئی خامیوں کو دور کرنے کیلئے درکار معاشی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرے۔

 یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کا مرکز میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان

امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر سکیورٹی، معیشت، انسانی حقوق، امن ،جمہوریت اور ترقی کے فروغ پر تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top