مقبول خبریں
انتخابات میں دھاندلی ، عدالت نے ٹرمپ کا صدارتی استثنیٰ کا دعویٰ مسترد کردیا
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کےمقدمے میں عدالت نے ٹرمپ کا صدارتی استثنیٰ کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
عدالت نے کہاکہ صدر کوانتخابی عمل میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے، ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔
مقامی عدالت کے مطابق3ججز پر مشتمل اپیل کورٹ پینل نے فیصلہ سنایا۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ مبینہ جرائم کے وقت صدر تھا، مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔
یہ پڑھیں : امریکی عدالت کا ٹرمپ کو 83.3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم