جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی: جے یو آئی کے 13 امیدوار ایم کیو ایم کی حمایت میں دستبردار

06 فروری, 2024 21:26

جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) کے 13 امیدوار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی حمایت میں دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی مختلف نشستوں سےجےیو آئی ف کے 13 امیدوار متحدہ کی حمایت میں دستبردار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دستبردار ہونے والے امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 247، 249 اور این اے 250 سے امیدوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کل کے دشمن آج کے دوست بن گئے، MQMکا ANP کی حمایت کا اعلان

ذرائع نے مزید بتایا کہ جمعت علمائے اسلام ایف کے امیدوار پی ایس 122، 123، 124، 125، 126 سمیت 127، 128، 129 اور پی ایس 130 کی نشستوں سے بھی دستبردار ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top