جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا کی کوئی طاقت شفاف الیکشن سے نہیں روک سکتی، نگراں وزیر داخلہ

06 فروری, 2024 13:10

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت صاف اور شفاف الیکشن سے نہیں روک سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 48گھنٹے کے اندر ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبےکی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیا جائے گا۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت صاف اور شفاف الیکشن سے نہیں روک سکتی، نگراں سیٹ اپ نے اپنی ذمے داری پوری کردی۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں سے خطرہ ہے، کوشش ہوگی تمام پاکستانی آزادی سے حق رائے دہی استعمال کریں، باجوڑ واقعہ صرف ہمیں ڈرانے کیلئے تھا۔

نگرں وزیر داخلہ گوہر اعجازکراچی سمیت سندھ بھر میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ، بلوچستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، نایسا الیکشن یقینی بنائیں گے جس سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ 44 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو نارمل ڈکلیئر کیا ہے اور 20985 پولنگ اسٹیشن کو حساس اور 16766 پولنگ اسٹیشن کوانتہائی حساس قرار دیا ہے، 2018 میں مختلف واقعات میں 666 اموات ہوئی تھیں، کوشش ہے اس مرتبہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سطح میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی، 90 ہزار 777 پولنگ اسٹیشن ملک بھر میں ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پرکم از کم 7 سے 8 قانون نافذکرنے والے افراد تعینات ہوں گے، انتخابات میں تین لیول پر سکیورٹی لگائی جارہی ہے، پاک فوج کے دستے کیو آر ایف کے طور پر تعینات ہوں گے۔

اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں تھیں لیکن قیاس آرائیوں کے باوجود الیکشن ہورہے ہیں کیونکہ آئین کے دیباچے میں لکھا ہےکہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

یہ پڑھیں : الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز، 26 کروڑ بیلٹ پیپر کی ترسیل مکمل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top