جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

05 فروری, 2024 08:32

 

ڈیرا اسماعیل خان : تھانہ چودھوان پر دہشتگردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے چودھوان پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشت گردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو ختم نہیں کرسکتیں، دہشت گرد ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔

یہ پڑھیں : پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top