مقبول خبریں
ایران نے 28 ملکوں میں موجود اسرائیلی ایجنسی موساد کا نیٹ ورک پکڑلیا
ایران کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دنیا کے 28؍ ممالک میں سرگرم اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سینکڑوں ایجنٹس کی شناخت کر لی ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن ہے جس میں اسرائیل کے خفیہ اور سیکورٹی اداروں کا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں منفرد اور بے مثال معلومات ملیں جن کے نتیجے میں اسرائیلی ایجنٹس کی شناخت سامنے آئی۔
انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی خصوصی معلومات کے علاوہ، غاصب صیہونی حکومت کی چند اہم ترین خفیہ فوجی تنصیبات، ہتھیاروں کے کارخانوں اورا سٹریٹجک سویلین صنعتوں سے متعلق خصوصی معلومات کا حصول بھی انٹیلی جنس کے بڑے اور کثیرالجہتی آپریشن کی کامیابیوں میں شامل ہے۔
یہ پڑھیں : ایران نے بیرونی جارحیت پربھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا