جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبرپختونخوا کی 15 سیاسی شخصیات کو قتل کی دھمکیاں موصول

02 فروری, 2024 11:08

 

پشاور: خیبرپختونخوا کی 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی سیاسی شخصیات کی فہرست تیار کرلی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ،سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ ،ن لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کےرہنما پیرمصور شاہ ، شاہ محمد ،جے یو آئی ف کےملک عدنان وزیر ، احسان اللہ کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں،اس فہرست میں سینیٹر بختی افسر اور مولانا عبدالرشید بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا ہے، متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

یہ پڑھیں : کیا تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں اپنی مقبولیت برقرار رکھ پائیگی؟

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top