جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان کردیا

31 جنوری, 2024 08:48

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بینک دولت نے 7 مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کو ڈیزائن کرکے انہیں جاری کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے اجراء میں عموماً 2 سے 3 سال کا عرصے درکار رہتا ہے البتہ اسٹیٹ بینک دو سالوں میں نئے نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا پہلا مرحلہ ان کے ڈیزائن کا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک 10، 20 ، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 کے 7 مختلف مالیت کے 3،3 ڈیزائن آرٹ مقابلے میں جمع کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آرٹ مقابلے میں مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن کردہ کرنسی نوٹ 11 مارچ 2024 تک اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جمع کراسکیں گے۔

مقابلے میں منتخب کیے گئے ڈیزائن کو بعد میں ماہر کرنسی نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے زیرگردش بنانے کے لیے حتمی شکل دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کو حتمی شکل دے کر انہیں حکومت پاکستان کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، حکومتی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کا اجراء ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے اجراء کے ساتھ موجودہ سیریز بھی زیر گردش رہے گی، نئے نوٹوں کی وافر سپلائی فراہمی کے بعد موجود سیزیز کو مرحلہ وار سرکولیشن سے ختم کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : گورنر اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top