جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا، 10 سال کیلئےنا اہل قرار

31 جنوری, 2024 10:19

 بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں مختصر فیصلہ سنایا، جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی اور دونوں کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے 10 سال کیلئے ناہل قرار دیا گیا ہے، دونوں پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق دوران سماعت عمران خان نے 342 کے بیان پر دستخط کرنے سے انکار کیا، اور جج کے ساتھ بدتمیزی کی۔

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا میں نے بیان تیارکرلیا ہے، اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے جج کو کہا کہ مجھے تھوڑا وقت دیں، میرے وکلاء آرہے ہیں، اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

بعد ازاں جج نے جیل حکام سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں آنے کا کہیں، لیکن جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت آنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کو وقت دینے سے انکارکردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے، مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق  اس فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ اپنی سزا پوری کریں گی، جب تک وہ ہائیکورٹ سے ضمانت یا رہائی نہ پالیں۔

 

یہ پڑھیں:قید بامشقت سزا: عمران خان اور شاہ محمود جیل میں کیا ڈیوٹی سرانجام دیں گے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top