جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی:سی ٹی ڈی اوررینجرز کی مختلف کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

30 جنوری, 2024 11:44

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے بنارس میں کارروائی کر کے دوملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں زردار خان اور سلیم خان شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل سے کراچی لانے کا انکشاف کیا ہے، گروہ کا سرغنہ درہ آدم خیل میں غیر قانونی طریقے سے اسلحہ تیار کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ مختیار گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ سپلائی کراتا ہے، جبکہ کراچی میں اسلحہ اسمگلر گینگ کا کارندہ اقبال اسلحہ فراہم کرتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے بھی پولس کی خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گارڈن اور لیاری میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے نام پربھتہ لینے والے 2ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔
گرفتار ملزمان عدنان شاہ اور انیس کو ایران سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزما ن نے آئرن مارکیٹ کے 5تاجروں کو واٹس ایپ کال کی تھی، فون پر خود کو لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی ظاہر کر کے تاجر سے 2لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر رینجرز نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اورملزمان کو گرفتار کیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزما ن نے اہم انکشاف اور اعتراف کیےگئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ایک سال سے عظیم کے ساتھ بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہےتھے، عظیم انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر سلیم چاکلیٹی کا بھتیجا ہے، ملزمان نے 10لاکھ روپے سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے ایران میں سلیم چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم کوبھیجی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top