جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا اعلان

29 جنوری, 2024 19:00

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے نوٹ بین الاقوامی سیکورٹی فیچرز کے ساتھ لائے جائیں گے، نوٹ نئے سیریل نمر، ڈیزائن اور ہائی سیکورٹی فیچر کے ساتھ لائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے فریم ورک پر کام شروع ہو چکا ہے، نئے نوٹوں کے فریم ورک کا کام مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 22فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نئے نوٹ جاری کرنے کے کام کو مارچ 2024 میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ملک میں جعلی نوٹوں کی موجودگی کے حوالے سے انکشافات ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top