مقبول خبریں
امریکی عدالت کا ٹرمپ کو 83.3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول کو 83.3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا ہے۔
نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کیس میں ٹرمپ کو قصوروار قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔
مصنفہ جین کیرول نے 1990 کی دہائی میں ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگایا تھا۔
ٹرمپ نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ قانونی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، میں فیصلے کے خلاف اپیل دائرکروں گا۔
یہ پڑھیں:نیو ہیمشائر پرائمری،ڈونلڈ ٹرمپ نےنکی ہیلی کو شکست دے دی