جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرویز الہی اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

26 جنوری, 2024 12:25

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الہی ،صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ووٹرزکو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے، ریٹرننگ افسرکا کام سہولت پیدا کرنا ہے نا کہ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا، عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے، الیکشن کا مطلب لوگوں کی شمولیت ہے، انہیں باہر نکالنا نہیں۔

جسٹس منصور نے کہا کہ آرٹیکل17 کہتا ہے ٹھوس وجوہات کے بغیر الیکشن سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا، آئین انتخابات کیلئے ڈی فرنچائز نہیں انفرنچرائزکرنے کی سہولت دیتا ہے۔

 

پرویز الہٰی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے الیکشن لڑیں گے۔

سپریم کورٹ بنے پرویز الٰہی کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

صنم جاوید کو تینوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی،صنم جاوید این اے 120،119اور پی پی 150سے الیکشن لڑیں گی۔

شوکت بسرا کو این اے 163 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

 

یہ پڑھیں : مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا: سپریم کورٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top