جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا: سپریم کورٹ

26 جنوری, 2024 11:39

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

سماعت کےدوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مفرور شخص الیکشن نہیں لڑسکتا بتادیں کہاں لکھا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ عوام کوکرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے 9مئی مقدمات میں مفرور ہونے پر عمر اسلم کے کاغذات مسترد کیے گئے تھے،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔

یہ پڑھیں : سپریم کورٹ نے ثنااللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top