جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاک ایران کشیدگی، اقوام متحدہ کی مصالحت کی پیشکش

19 جنوری, 2024 11:03

 

اقوام متحدہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے خدمات پیش کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی حالات ایسے مناقشوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

انھوں نے کہا کہ فریقین کو معاملات بات چیت کے ذریعے درست کرنے چاہئیے،دونوں ممالک سے ضبط و تحمل سے کام لینے کی استدعا کرتے ہوئے۔

انتونیو گوئتریس نے کہا کہ معاملات کو پرامن رہتے ہوئے درست کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنی خدمت پیش کرنے کو تیار ہے۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی، راکٹ فائر کیے جانے اور فائرنگ کے تبادلے پر انہیں تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ترجمان اسٹیفین ڈجارک نے کہا کہ ہمیں فریقین کے جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں، یہ سب کچھ تشویش ناک ہے، فریقین کو اپنے تمام اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کرنے چاہئیے۔

یہ پڑھیں : کشیدگی تھم گئی ، پاکستان ایران میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top