جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

18 جنوری, 2024 10:26

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملےکیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بی ایل ایف اور بی ایل اے کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں آج صبح کارروائی کی گئی ہے، جوابی حملے میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاہے، آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیاہے۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر کیے جانیوالے آپریشن کا نام مرگ برسرمچار رکھا گیاہے،مرگ برسر مچار نامی آپریشن انتہائی مربوط اور فوجی حملہ تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سے رابطوں میں بار باردہشت گردوں سے متعلق آگاہ کرتا رہا ہے،دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق اپنے تحفظات ایران کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ اس کارروائی کا مقصد قومی مفاد کا حصول تھا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، پاکستان عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشترکہ حل تلاش کرنے کیلئے کوشش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

یہ پڑھیں:امریکا کی پاکستان میں ایرانی حملے کی مذمت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top