جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا اور برطانیہ کے یمن کے 73 مقامات پر حملے ، 5 افراد شہید

13 جنوری, 2024 10:18

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 73 مقامات  پر حملے کیے گئے ہیں جن میں 5 افراد شہید  اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کےترجمان کے مطابق امریکی و برطانوی طیاروں کی جانب سے دارالحکومت صنعا، حدیدہ، سعدہ، حجہ اور تعز پر بمباری کی گئی ہے۔

دوسری جانب یمن کے صدر فیلڈ مارشل مہدی المشاط نےحملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
یمنی صدر نے اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کاعزم دہراتے ہوئے واضح کیا کہ آج سے فلسطینی خود کو جنگ میں تنہا نہ سمجھیں۔
یمن پر بمباری کیخلاف دارالحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے جارحیت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کردیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے حوثیوں کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ حوثیوں نے جارحانہ رویہ برقرار رکھاتو جوابی کارروائی کرینگے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں میں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے یمن کے ساحل سے نوے ناٹیکل میل دور جہاز کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں۔

یمن پر  حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا تھا کہ جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کی قدر کرتے ہیں۔
حماس نے یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہیں۔
حماس نے کہا کہ امریکی حملہ جرم ہے، یمن کےخلاف جارحیت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ امریکا اور برطانیہ صہیونی قبضے کو بچانے اور اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔

یہ پڑھیں:نئی جنگ کا آغاز، امریکا اور برطانیہ نے یمن میں بمباری کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top