جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے کس کس کو ٹکٹ جاری کئے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی

12 جنوری, 2024 11:33

 

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کردئیے ہیں ۔

پارٹی کے موجودی چیئرمین بیرسٹرگوہر اپنے آبائی حلقے بونیر سے امیدوار ہونگے جب کہ شیر افضل مروت بھی آبائی علاقے لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے۔

شیر افضل مروت پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے اور ان کے کاغذات این اے 32 سے منظور ہو چکے تھے لیکن انہیں پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا۔

شاندانہ گلزار، اسد قیصر، تیمور جھگڑا، شہرام ترکئی، عاطف خان سمیت سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

تاہم ٹکٹ پانے والوں میں ایک بڑی تعداد وکلا کی ہے۔

ٹکٹوں کی تفصیلات پارٹی کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو بھیجی گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ رات 11 بجے ٹکٹوں کا اعلان کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور پھر رات گئے پی ٹی آئی کی جانب سے نام صحافیوں کو بھیجے گئے۔

 

پشاور:

پشاور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ساجد نواز، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، آصف خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پشاور سے ہی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامد الحق، عاصم خان، مینا خان، علی زمان، ملک شہاب ، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

 

صوابی:

پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے لیے این اے 19 سے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

 

مردان:

مردان میں تحریک انصاف نے تین قومی جبکہ آٹھ صوبائی حلقوں پر ٹکٹس جاری کیے۔

این اے 21 مجاہد خان، این اے 22 عاطف خان اور این اے 23 پر علی محمد کو تکٹ ملا۔

پی کے 54 زرشاد خان، پی کے 55 طفیل انجم، پی کے 56 امیر فرزند، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 عبدالسلام، پی کے 59 افتخار مشوانی اور پی کے 60 پر اختشام ایڈوکیٹ کو تکٹ ملا۔

ٹانک:

ٹانک میں حلقہ این اے 43 پر پاکستان تحریک انصاف نے انجئنیرداور خان کنڈی کو ٹکٹ جاری کردیا۔

ٹانک میں ہی پی کے 108 پر ایڈووکیٹ عثمان بیٹنی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

لوئر دیر:

لوئر دیر میں این اے 6 اور این اے 7 سمیت ایک کے علاوہ تمام صوبائی حلقوں پر سابق ممبران اسمبلی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔

این اے 6 پر سابق ایم این اے بشیر خان اور این اے 7 پر سید محبوب شاہ امیدوار ہوں گے۔

پی کے 14 لوئر دیر 1 پر سابق ایم پی اے اعظم خان ، پی کے 15 لوئر دیر 2 پر سابق ایم پی اے ہمایون خان ، پی کے 16 لوئر دیر 3 پر سابق ایم پی اے شفیع اللہ خان اور پی کے 18 لوئر دیر 5 پر سابق ایم پی اے ملک لیاقت خان کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔

پی کے 17 لوئر دیر 4 پر نئے امیدوار عبیدالرحمن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

مالاکنڈ:

ملاکنڈ میں جنیداکبراین اے 9 سے قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

شکیل خان ایڈوکیٹ پی کے 23 اورپیرمصورخان غازی کوپی کے 24 کیلئے ٹکٹ ملا ہے۔

ان چھ اضلاع کی تفصیلات پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ طور پر میڈیا کو بھیجی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیرسٹر گوہر بونیر سے امیدوار ہیں جب کہ شیر افضل مروت لکی مروت سے امیدوار ہیں۔

یہ پڑھیں : ایجوکیشن کارڈ : پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا 27 نکاتی منشور کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top