جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدر مملکت نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیا

11 جنوری, 2024 11:42

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، جس کے بعد اب مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے جج نہیں رہے۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر تھی اور ان کے خلاف آج 11 جنوری کو سماعت ہونا تھی۔ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور مس کنڈکٹ کی کارروائی جاری تھی۔

 

 

گزشتہ روز جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نوٹس پر تفصیلی جواب بھی جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پرکارروائی نہیں کرسکتی۔

تاہم سپریم کورٹ کے جج نے مستعفی ہونے سے پہلے اپنے اوپر عائد الزامات رد کرتے ہوئے استعفیٰ صدر کو ارسال کردیا تھا جو کہ آج منظور ہو گیا۔

جسٹس مظاہر کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض سرانجام دیے ہیں لیکن اب میرے لیے اس عہدہ پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیرِ سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات ہیں جبکہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

یہ پڑھیں : جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top