جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : ڈکیتوں کے ہاتھوں لُٹنے والوں کے لئے موبائل اور بائیک کا اعلان

11 جنوری, 2024 10:38

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چوری شدہ موٹرسائیکل اور چھینے گئے موبائل فون متاثرین کو بطور تحفہ مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا مران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں ڈکیتی وارداتوں کا نشانہ بنے والے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 1700سے زائد موٹرسائیکل چھینی گئیں تھیں، اس سے متاثر شہری اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ایف آئی آر لےکر آئیں میں اپنی طرف سےموٹرسائیکل کاتحفہ دوں گا اور آن لائن ٹرانسپورٹ والےجن کے موبائل چھینے گئے انہیں موبائل دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ نئی بائیک اور موبائل فون حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین کو اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNICs) اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (FIRs) گورنر ہاؤس میں پیش کرنی ہوگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگر ہر کوئی اپنے حصے کا کام کر لے تو ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں، مسائل بےتحاشا ہیں تو وسائل بھی بےحد ہیں، ہم بھی کوشاں ہیں کہ شہریوں کوسہولت دے سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مفت ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کرنےجا رہے ہیں، اس کارڈ کے تحت کوئی بھی اپنی فیملی کا5لاکھ تک کا علاج کر سکتا ہے، میں جب تک عہدےپرہوں گورنرہاؤس سب کےلیےکھلاہے۔
مزید برآں،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جلد ہی مفت آئی ٹی کورسز کے ذریعے جدید ہنر سے آراستہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں،ان کاجلد آغازہوگا۔

یہ پڑھیں:سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، گورنر سندھ

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top