جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانوی میڈیا سے انٹرویو، حوثی ترجمان نے میزبان کو لاجواب کردیا

11 جنوری, 2024 10:03

 

یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان کو ہی لاجواب کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان نے حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی سے انٹر ویو کے درمیان پوچھا کہ یمن غزہ سے میلوں دور ہے ، پھر آپ فلسطینیوں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟

اس سوال پر حوثی ترجمان نے جوابی سوال داغ دیا اور پریزنٹر سے ہی پوچھا کہ کیا بائیڈن اور نیتن یاہو ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ کیا وہ قابض ملک سے میلوں دور ہیں؟ یہ سن کر میزبان لاجواب ہوگئیں۔

 

 

انٹرویو میں حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی نے کہا کہ ان کا مؤقف ہے کہ فلسطین میں تباہی کی امریکی اور یورپی مشینوں کو جارحیت، جنگ اور دہشت گردی سے روکا جائے ۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں ہلال احمر کی ایمبولینس پر میزائل حملہ،4افراد شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top