مقبول خبریں
انتخابات: مسلم لیگ ن کا راولپنڈی اور نارووال کیلئے امیدواروں کا اعلان
8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن نے راولپنڈی اور نارووال کی قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی، جبکہ چیئرمین مرکزی سیل مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے امیدواروں کے نام کی فہر ست جاری کردی ہے۔
PMLN ticket holders from GUJRANWALA Division (Gujrat, Wazirabad, Hafizabad, Mandi Bahauddin, Sialkot, Narowal and Gujranwala Districts).
Prayers & best of luck for the upcoming General Elections 2024.
May Allah SWT bless you with glorious victory. Ameen🌺🤲🌺 pic.twitter.com/V6PP7wHYuf
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 10, 2024
اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ این اے 76 نارووال سے احسن اقبال ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
اس کے علاوہ نارووال سے حلقہ این اے 76 سےاحسن اقبال ، حلقہ پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم بٹ، حلقہ پی پی 58 سے بلال اکبر خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
جبکہ ن لیگ کی جانب سے جاری کی گئی پنڈی ڈویژن کی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 کیلئے شیخ آفتاب احمد اور حلقہ این اے 50 سےملک سہل خان ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ سرور، حلقہ این اے 52 راجہ جاوید اخلاص ، حلقہ این اے 53 راجہ قمر الاسلام ،حلقہ این اے 55 ملک ابرار احمد، حلقہ این اے 56 محمد حنیف عباسی ، حلقہ این اے 57 دانیال چودھری ،حلقہ اے 58 میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ، حلقہ این اے 59 سردار غلام عباس ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
یہ پڑھیں:انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے ہتھکنڈوں میں اضافہ