جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بانی پی ٹی آئی لاہور کے بعد میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

10 جنوری, 2024 14:33

 

راولپنڈی :الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے بعد میانوالی سے بھی عمران خان کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری افضل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی تھی جس میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے دلائل دیے تھے جب کہ ٹربیونل نے 7 جنوری کو اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

 

اس سے قبل الیکشن ٹربیونل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این اے 122 لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے۔

عمران خان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں این اے 122 لاہور، این اے 89 میانوالی اور اسلام آباد شامل ہیں تاہم دو حلقوں سے انہیں الیکشن ٹربیونل نے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیں : اکانومسٹ میں شائع مضمون عمران خان نے نہیں لکھا ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top