جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: امریکا

10 جنوری, 2024 09:50

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں۔

دورہ مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہوپائے۔

 

 

انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،غزہ میں بے گھر شہریوں کی تعداد بھی بہت بڑھ گئی ہے،فلسطینیوں کی جلد از جلد گھر واپسی ہونی چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی تجویز مسترد کرچکا ہے،جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،ہم نہیں چاہتے غزہ جنگ کے ساتھ دوسرے محاذ کھل جائیں،غزہ جنگ میں بہت جانی نقصان ہوچکا، اب خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ پڑھیں : بنگلا دیش میں پارلیمانی انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے:امریکا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top