جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایجوکیشن کارڈ : پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا 27 نکاتی منشور کا اعلان

09 جنوری, 2024 16:21

پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے 27 نکاتی منشور کا اعلان کردیا، جس میں امن، ترقی اور خوشحالی کو منشور کا بنیادی نکتہ قرار دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ منشور میں وہ چیزیں شامل کی گئی ہیں جو ہم پانچ سالوں میں مکمل کریں گے، اس میں زیادہ تر وہ چیزیں ہیں جن پر ساڑھے 8 سال کام کیا، ان کو ہم مزید مضبوط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن، صحت اور پولیس کے محکموں کو مضبوط کریں گے، مستحق طلبہ کے لیے ایجوکیشن کارڈ لایا جائے گا، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایک ہی سطح پر لائیں گے، تمام تعلیمی بورڈز کو ایک کرکے باقی کو سب کیمپسز کریں گے، لڑکیوں کے لئے وظیفے میں اضافہ کریں گے، تعلیمی ادراوں میں سیاسی مداخلت ختم کرکے انہیں خودمختار بنائیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے پولیس میں ریفارمز کی ہیں لیکن مزید اصلاح کی ضرورت ہے، پولیس قانون کے مطابق کسی کے گھر میں جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کا این اے 33، پی کے 87 اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کریں گے۔ اسپتالوں میں دوائیاں جنریٹک نام سے لکھی جائیں گی۔ ریفریل سسٹم کو بہتر کرینگے۔ نوزائیدہ بچوں کے لئے تین اسپتال اور ایک اور کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گے۔ گندم کی پیدوار بڑھانے کے لئے کام کریں گے، زرعی سامان رعایتی قیمتوں پر دیں گے۔

منشور کے مطابق سیاحتی علاقوں میں سہولیات دی جائیں گی۔ ہم پالیسی دیں گے باور یوکریسی اس پر عمل کرے گی۔

اس دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میرے دور میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہے، لیکن پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top