جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

09 جنوری, 2024 14:09

 

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں  : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ زلفی بخاری، فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top