جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلا دیش میں پارلیمانی انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے:امریکا

09 جنوری, 2024 10:48

 

واشنگٹن: امریکا نےکہا ہےکہ بنگلہ دیش کے انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کو بنگلا دیش میں اپوزیشن کے ہزاروں ارکان کی گرفتاریوں پر تشویش ہے،بنگلا دیش انتخابات میں تمام جماعتوں کے حصے نہ لینے پر افسو س ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی وجہ سے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پانچویں بار ووٹ حاصل کیا ۔

 

 

یاد رہے کہ بنگلادیش کے عام انتخابات میں ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کی جماعت بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے پوزیشن میں آگئی ہے۔

بنگلادیش میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

یہ پرھیں : بنگلا دیش انتخابات: شیخ حسینہ واجدکی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top