جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں کورونا JN1 ویرینٹ کےکیسز سامنے آگئے

08 جنوری, 2024 10:29

 

دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم جے این 1 کے4 کیسز پاکستان میں بھی سامنے آگئے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں، بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے۔

نگراں وزیر صحت نے کہاکہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔

 

 

وزیر صحت کے مطابق سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہےکہ امریکا، برطانیہ اور بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کے کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے ویرینٹ سے بھارت میں اموات بھی ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ افراد کااسپتالوں میں داخلہ بڑھ گیا ہے۔

یہ پڑھیں : سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے آسان طریقے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top