جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حج 2024؛ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہوگیا

08 جنوری, 2024 10:25

جدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

سعودی وزیر حج اور نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج کے حوالے سے مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے، معاہدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کے تحت پاکستانی عازمین حج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، موبائل ایپ متعارف

سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ اس سال کراچی کو بھی روٹ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top