مقبول خبریں
لاہور : گھر میں آگ لگ گئی ، 4 بہن بھائی جھلس کر جاں بحق
اچھرہ میں واقع گھر میں آتشزدگی سے چار سگے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں گھرمیں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آپریشن کے ذریعے آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ میں جھلسنے سے 4 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ پڑھیں : ایبٹ آباد: گھر میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گرگئی، 9 افراد جاں بحق