مقبول خبریں
فیض آباد دھرنا کمیشن:لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نےبیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرناکمیشن کواپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیے گئے سوالوں کے جواب دے دیے۔
فیض حمید نے جواب میں کہا حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔
ذرائع کے مطابق فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔
دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے،کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہے۔
یہ پڑھیں : فیض آباد دھرنا کمیشن: شہباز شریف کا کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ