جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کاتحفظ کیلئے مشرق وسطی ٰ کے پانیوں میں فوجی اثاثوں میں اضافہ کا فیصلہ

04 جنوری, 2024 10:12

 

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا تحفظ کیلئے مشرق وسطی ٰ کے پانیوں میں فوجی اثاثوں میں اضافہ کررہاہے۔

جان کربی نے کہا کہ اہداف کیلئے مشرق وسطی میں اہم فورس قائم کردی ہے ،پینٹاگون کے پاس 4000سے زیادہ فوجی اور 50طیارے موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اوراتحادی تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے افواج بڑھارہے  ہیں،امریکا مشرق وسطی میں کسی ملک کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نےکہا کہ امریکا اسرائیل حماس جنگ کو وسیع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں مگر ہم اپنےاور اتحادیوں کے مفادات کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ پڑھیں : پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے حمایت جاری رکھیں گے:امریکا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top