جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا لبنان پر دوسرے روز بھی حملہ ،حزب اللہ کے 8ارکان شہید

04 جنوری, 2024 09:56

 

اسرائیل کے لبنان پر دوسرے روز بھی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار سمیت 8 ارکان کو شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینیئر اہلکار حسین یزبک سمیت چار ارکان شہید ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نے نقورہ میں رہائشی عمارت کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 ساتھیوں سمیت حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کیخلاف جنگ چھیڑی تو لڑائی کی نہ کوئی حد ہوگی نہ کوئی اصول ہوگا۔

جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے، اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل جنگ چاہتا ہے تو اس کی کوئی حد ہوگی نہ اصول :حسن نصراللہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top