جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ فلسطین کی سر زمین ہے اور رہے گی: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

03 جنوری, 2024 12:09

 

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےاسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔

میتھیوملر نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگردگروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں لکھاامریکا نے اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے، غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔

 

 

دوسری جانب ملائیشیا نےجنوبی افریقہ کی عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف درخواست کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ملائیشیا نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف قانونی کارروائی احتساب کی جانب ٹھوس قد م ہے،تاہم جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا تھا۔

درخواست کے مطابق اسرائیل کا مقصد فلسطینی قومی، نسلی اور نسلی گروہ کو تباہ کرنا ہے، اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا کہ عدالت کو اسرائیل کو غزہ میں قتل عام بند کرنے کا حکم دینا چاہیے، تاہم جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی جرائم پر عالمی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی حکومت میں نیتن یاہو کی مقبولیت کاگراف انتہائی گرگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top