جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مودی کے ہندوستان میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی

02 جنوری, 2024 10:23

 

مودی کے ہندوستان میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں تقریباً 3000 غیر قانونی ایجنسیاں ہیں، 2020 سے لیکراب تک 680 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دی ٹائمز آف انڈیانے بتایا کہ ہندوستانی باشندے غیر قانونی طور پر ملک سے فرار ہوتے ہیں،بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق 2925 ایجنسیوں میں سے 56گجرات اور 80 کارناٹیکا میں ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق غیر قانونی ایجنسیوں کے ایجنٹ فیس بک، واٹس ایپ ودیگر ویب سائٹس پر کام کرتے ہیں، ایجنٹ بھارتی باشندوں کو دیگرملکوں میں بھیج کر بدترین زندگی گزارنے پر مجبور کرتے ہیں، سب سے زیادہ غیر قانونی ایجنسیوں میں بھارتی دارالحکومت دہلی سرفہرست ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی حکام نےشبہ میں بھارتی طیارے کو 4 دن تک روک رکھا تھا،تفصیلات کے مطابق اکیس دسمبر کو خفیہ اطلاعات ملنے پر فرانسیسی حکام نے ممکنہ انسانی اسمگلنگ کے پیشِ نظر چارٹر طیارے کو چار دن تک فرانس میں روکے رکھا تھا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئرلائنز کی یہ پرواز نکاراگوا کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس میں تین سو تین مسافر اور گیارہ کمسن بچے شامل تھے۔

نکاراگوا امریکا میں پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے، اوراگوا غریبی یا تنازعات سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے نقل مکانی کے اسپرنگ بورڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق مسافروں کو وسطی امریکہ پہنچنے کے لیے غیر قانونی طور پر امریکہ یا کینیڈا میں داخل ہونے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

فرانسیسی حکام نے ہندوستان کی انسانی اسمگلنگ کی کاروائیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، خیال رہے کہ فرانس میں انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 3.3 ملین یوروز جرمانے کی سزائیں مقرر ہیں۔

یہ پڑھیں : بھارت کا میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top