جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

القسام بریگیڈز کی بڑی کامیابی ،غزہ میں 16صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا

02 جنوری, 2024 10:02

 

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ترجمان القسام بریگیڈز نےغزہ میں 16صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نےکہا ہےکہ 4 دنوں میں 42 فوجی مشنز انجام دیےہیں جس کے نتیجے میں 71 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے بھاری نقصان پہنچایا،القسام بریگیڈ نے بوریج کیمپ میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

دوسری جانب غزہ میں نئے سال بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی، جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے جب کہ نصیرات کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے غزہ میں کیے گئے حملوں میں مزید 180 فلسطینی ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ پڑھیں : نئے سال کے آغاز پراسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، متعدد فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top