جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئے سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

01 جنوری, 2024 12:27

 

کراچی : نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ، 100 انڈیکس 64 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے۔

نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار 131 پوائنٹس کا اضافہ پوائنٹس کا اضافہ ہواہے،انڈیکس مارکیٹ 64  ہزار 582 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

 

خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری روز مارکیٹ 398 پوائنٹس اضافے سے 62,451 پر بند ہوئی تھی۔

پاکستان ا سٹاک ایکس چینج میں سال 2023 میں 2472 ارب روپے کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2562 ارب سے روپے بڑھ کر 9062 ارب روپے ہو گئی۔

تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں سال میں 79 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

یہ پڑھیں : اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ مندی کے بعد پھر تیزی کا رجحان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top