جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ظالم اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں اب چوریاں شروع کردی

30 دسمبر, 2023 10:50

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نےغزہ میں لوٹ مار شروع کردی ہے۔

یورومیڈمانیٹر کے مطابق اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کےگھر لوٹ رہی ہے اور گھروں پر چھاپے ،گرفتاریاں کررہی ہے،اسرائیلی فوج گھروں سے سامان چوری کررہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی وسطی غزہ میں بمباری سے فلسطینی صحافی شہید ہوگیا ،نصیرات میں فلسطینی صحافی کو گھر پر حملہ کرکےشہید کیاگیا،شہید فلسطینی صحافی کی شناخت جابرابوحیدرکےنام سے ہوئی۔

حماس نےقیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے بغیر کسی قیدی کورہا نہیں کیا جائے گا۔

حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ ثالثوں کو آگاہ کردیا غزہ میں مستقل جنگ بندی ترجیح ہے،ایک ماہ کی جنگ بندی کےبدلے قیدیوں کی ممکنہ رہائی پر بات نہیں ہوئی ۔

یہ پڑھیں :ظالم کی بربریت جاری ، مزید 300 فلسطینی اسرائیلی بارود کا نشانہ بن گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top