جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جامشورو :3 دن میں 2 لڑکیاں اغوا، شہر بھر میں خوف و ہراس

29 دسمبر, 2023 15:01

صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں لڑکیوں کے اغوا کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں،3دن میں 2لڑکیوں کےاغوا کی وارداتیں پیش آئی ہیں ۔
اغوا کی واردات میں سول اسپتال کے سامنےسے 18سال کی لڑ کی کوبھائی کی موجودگی میںدن دیہاڑے اسلحےکےزورپراغواکیاگیاہے۔
اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کےبھائی کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ جامشورو خداکی بستی میںبھی 17 سال کی لڑکی کوگھرمیں گھس کراغواکیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کےوالد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے ۔
جامشورو میں 3دن میں 2لڑکیوں کےاغوا کی واردات کے بعدشہریوں میں عدم تحفظ بڑھ گیاہے۔

یہ پڑھیں:کراچی : تاجر اغوا، ایک کروڑ تاوان کی رقم میں تاخیر ہونے پر کان کاٹ دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top