جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف نے کراچی والوں سے بہت سے وعدے کرلیے

29 دسمبر, 2023 11:38

 

کراچی :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کراچی روشنیوں کا شہر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے صنعت کار اور تاجر اپنی حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، کراچی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے،کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے،کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ا قتدار میں آکر سب سے پہلےکراچی میں ٹینکر مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا، نواز شریف کو نہ ہٹایا جاتا تو کراچی سکھر موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوجاتا، پاکستان کے دیگر شہریوں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان ارد گرد کے ممالک سے پیچھے رہ گیاہے،نواز شریف نے کراچی کو ہمیشہ خصوصی توجہ دی ہیں۔

 

 

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، بھتہ خوری ہوتی تھی،صنعت کار کراچی سے جارہے تھے، 1993میں کراچی کا امن تباہ ہوچکا تھا، میاں نواز شریف نے کراچی سے بد امنی کا خاتمہ کیاتھا،نواز شریف کی کراچی کے لیے بڑی خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کے فور منصوبہ شروع کیا گیا، کے فور منصوبے کیلئے نواز شریف نے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کیےاور کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنائیں گے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن کا منشور جلد عوام کے سامنے آئے گا،نواز شریف کا اقتدار دھاندلی کے ذریعے چھینا گیاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں تمام سیاسی اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، ماضی میں معاشرے میں جو زہر اگلا گیا اس کا خاتمہ کرنا ہے۔

یہ پڑھیں : شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے الیکشن لڑیں گے: ذرائع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top