جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران : اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 4 جاسوسوں کو پھانسی دے دی گئی

29 دسمبر, 2023 13:27

 

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 جا سوسوں کو پھانسی دے دی ۔

میڈیا کے مطابق تمام تخریب کاروں کے موساد کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے پروپیگنڈا کے مقصد کے ساتھ موساد کو ملک کی سیکیورٹی سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو روابط قائم کر کے ان سے براہ راست رابطہ کیا تھا، اس گروپ کے ارکان کی جانب سے تخریب کار کارروائیاں صوبہ آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے علاقوں میں کی گئیں۔

ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ پھانسی شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کے بعد ہوئی ہیں۔

ایرانی کمانڈر رضا موسوی 25 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

یہ پڑھیں :ایران :موساد کے ایجنٹ کو پھانسی پرلٹکادیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top