جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملے جاری، 200 سے زائد فلسطینی شہید

28 دسمبر, 2023 09:48

 

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،وسطی غزہ کی پٹی کےشہر دیرالبلاح پرتازہ فضائی حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں شہادتوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی ،تاہم رواں ہفتے دیر البلاح میں خواتین اوربچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیل کےفلسطینیوں پرمظالم جاری ہیں،غزہ سرکاری میڈیا نے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 111طبی عملہ ،40 شہری دفاع کا عملہ شہید ہوا ہے،جبکہ اسرائیلی بربریت وجارحیت اورحملوں میں 100 سے زائد صحافی بھی شہید ہوئے ہیں۔

 

 

فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 7ہزار فلسطینی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہیں تاہم اسرائیلی حملوں میں 55 ہزار 243 فلسطینی زخمی ہوئےہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 92 اسکول اوریونیورسٹیاں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ اسرائیل نے حملے کرکے 115 مساجد کو شہید اور 3 گرجاگھروں کوبھی تباہ کیاہے۔

اسرائیلی حملوں میں 65 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں جو رہنے کے قابل بھی نہیں ہیں،تاہم اسرائیلی حملوں میں 23 اسپتال اور 53 طبی مراکز بھی تباہ ہوچکے ہیں،اسرائیل فوج نے حملے کرکے 102 ایمبولینسز کوبھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی غزہ میں شدید مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز حماس کے جوابی حملوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہزاروں فلسطینی اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے وسطی غزہ اور خان یونس سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کیلئے ازخود ویزوں کا اجرا بھی روک دیا ہے۔

 

 

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ رام اللہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی جھڑپوں سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہو گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی دہشت گردی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار 110 ہوگئی ہیں،تاہم شہید فلسطینیوں میں 8 ہزار 800 بچے،6 ہزار 300 خواتین شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی درندگی،80 فلسطینیوں کی لاشوں سے اعضاء چرائے جانے کا انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top