جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیسلا کی فیکٹری میں انسان نما روبوٹ کا انجینئر پر حملہ

27 دسمبر, 2023 12:03

ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ روبوٹ مستقبل ہیں، لیکن پھر بھی کہا جاتا ہے کہ حد سے زیادہ ٹیکنالوجی انسانوں کے لیے خطرہ ہے۔
اس بات کی وضاحت آسٹن کے قریب ٹیسلا کی گیگا ٹیکساس فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے سے ہوتی ہے جہاں خراب روبوٹ نے مبینہ طور پر ایک انجینئر پر حملہ کیا ہے۔

امریکی ریاست میں الیکٹرک کار بنانے والی فیکٹری ٹیسلا میں انسان نما روبوٹ نے گاڑی کے انجینئر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

میڈیا کے مطابق فیکٹری میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو ہنگامی شٹ ڈاؤن بٹن دبانا پڑا۔

عینی شاہدین ملازمین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے تازہ تیار کردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے سوفٹ ویئر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔


عینی شاہدین ملازمین کے مطابق حملہ آور روبوٹ نے انجینئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپ دیے۔
انجینئر ان روبوٹ کو کنٹرول کرتا ہےجسے ایلومینیم کار کے پرزہ جات کو حرکت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ پڑھیں:آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی ،ٹیسلا نے 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس طلب کرلیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top